پشاورمیں دہشت گردی کے واقعے کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور پنجاب میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔
آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار خان نے وفاقی دارالحکومت کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
اس کے علاوہ اسلام آباد کے ریڈ زون سمیت دیگر سرکاری و غیر سرکاری اہم عمارتوں کی سیکیورٹی بھی سخت کردی گئی ہے۔
آئی جی اسلام آباد نے ہدایت کی ہے کہ ڈی آئی جی آپریشنزودیگرسینئرافسران خود چیکنگ کی نگرانی کریں۔
آئی جی پنجاب انعام غنی نے بھی پشاور دھماکے کے بعد صوبے بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔
پنجاب کے تمام پولیس افسران کو حساس مقامات اورعبادت گاہوں سمیت عوامی مقامات کی سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔