وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے مدرسے میں ہونے والے دھماکے کے متاثرین اور شہدا کے اہل خانہ کے لیے امدادی پیکج کا اعلان کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی محمود خان نے دھماکا متاثرین اور شہدا کے لواحقین کے لیے پیکج کا اعلان کیا ہے جس کے تحت شہدا کے اہل خانہ کو 5لاکھ جبکہ زخمیوں کے لیے 2لاکھ روپے دیے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے نے کہا کہ پشاور دھماکے کے متاثرین کے دکھ میں برابرکے شریک ہیں، امن عمل سبوتاژ کرنے نہیں دیں گے، واقعے میں ملوث دہشت گردوں کا جلد سراغ لگایا جائے گا۔
خیال رہے کہ آج صبح پشاور کے علاقے دیرکالونی میں مدرسے میں دھماکے کے نتیجے میں 7 بچے شہید اور112زخمی ہوگئے تھے۔