جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ فرانسیسی صدر مسلمانوں کےخلاف اعلان جنگ کررہے ہیں، فرانسیسی صدر کے بیانات سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی،عوام سے اپیل ہے فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔
سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ آزادی اظہار رائے کسی کی بھی دل آزاری نہیں ہونی چاہیے،مسلمانوں یا کسی کی بھی دل آزاری کا عمل جرم کہلاتا ہے،فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی مذمت کرتے ہیں۔
مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ناموس رسالتﷺ کیلیے ہر قسم کی قربانیاں دینے کیلیے تیار ہیں ،گستاخانہ خاکوں کیخلاف پورا ہفتہ احتجاج کریں گے،بامیان کےبتوں پرتمہاری دل آزاری ہوتی ہےتوامت مسلمہ کےجذبات کااحترام کیوں نہیں کرتے۔
مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام نے کہاکہ فرانسیسی صدر مسلمانوں کےخلاف اعلان جنگ کررہے ہیں،قوم سے اپیل ہے پوراہفتہ احتجاج کریں، عوام سے اپیل ہے فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔
انہوں نے کہا کہ فرانسیسی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے منسوخ کیے جائیں،ایسے ممالک سے تجارتی روابط ختم کردیے جائیں۔
انہوں نے کہاکہ مغربی ممالک مذہبی بے حسی کو برداشت کا نام دیتے ہیں،پشاور واقعے کی مذمت کرتا ہوں،مدرسے میں دھماکہ بزدلانہ اقدام ہے۔