مدرسے میں حملے سے متعلق مخصوص تھریٹ نہیں تھا۔فائل فوٹو
مدرسے میں حملے سے متعلق مخصوص تھریٹ نہیں تھا۔فائل فوٹو

کچھ لوگ پکڑے گئے ہیں۔آئی جی خیبر پختونخوا کا دعویٰ

آئی جی خیبر پختونخوا ثناءاللہ عباسی نے بم دھماکے کے بعد بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیر، باجوڑ میں بھی کچھ لوگ پکڑے گئے ہیں،شرپسندوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔

ان کا کہناتھا کہ مدرسہ میں دھماکا پربہت دکھ ہے،کل بھی تھریٹ الرٹ سے نمٹنے کیلیے میٹنگ کی تھی ،ملزمان کوان کے جرائم کی سزاضرور ملے گی،پہلے واقعات کے تمام ملزمان گرفتارہوئے ہیں۔

ان کا کہناتھا کہ مدرسے میں حملے سے متعلق مخصوص تھریٹ نہیں تھا،صوبے کی سیکیورٹی یقینی بنائیں گے،تفتیش ابتدائی مراحل میں ہے، ابھی تفتیش کوشیئرنہیں کرسکتے، جہاں تھریٹ تھاانہیں سیکیورٹی فراہم کی تھی۔