مدرسے کے طلبا کا ریکارڈ اوران کے کوائف کا ڈیٹا حاصل کرلیا گیا۔فائل فوٹو
مدرسے کے طلبا کا ریکارڈ اوران کے کوائف کا ڈیٹا حاصل کرلیا گیا۔فائل فوٹو

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا پشاور دھماکے سے اعلان لاتعلقی

کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے پشاور میں مدرسے میں ہونے والے بم دھماکے سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے مرکزی ترجمان محمد خراسانی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ مدرسے میں دھماکہ قابل افسوس ہے ، آج صبح پشاور کے علاقے کوہاٹ روڈ پر دیر کالونی میں ایک دینی مدرسے میں اس وقت دھماکہ ہوا جب وہاں کے طالبعلم درس حدیث میں مشغول تھے ہم اس دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اسے بزدلانہ وار سمجھتے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ دینی مدارس کو کسی بھی مقصد کیلیے نشانہ بنانا اوراس میں موجود طلبہ دین کو قتل کرنا انتہائی قابل مذمت عمل ہے اورایک مسلمان ہونے کے ناطے ہر کسی کو اس پرغمگین ہونا چاہیے۔

ان کا کہناتھا کہ  ہم واقعے میں شہید طلبہ کرام کیلیے دعا گو ہیں کہ اللہ ان کے درجات بلند فرمائے اوران کے اعزازواقارب کو صبر جمیل عطاءفرمائے اور زخمیوں کو شفائے عاجلہ نصیب فرمائے ۔