فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے اشاعت کےخلاف کراچی بارایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کا اعلان کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق وکلا برادری فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی مذمت کرتی ہے،جس کے خلاف کراچی بارایسوسی ایشن کی جانب سے کل بروزبدھ ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔
کراچی بارایسوسی ایشن کی پریس ریلیز جاری کے مطابق وکلا کل بروز بدھ عدالتوں میں پیش نہیں ہونگے۔
وکلا کا کہناتھا کہ آزادی اظہارکسی کی دل آزاری نہیں ہونا چاہیے،مسلمان ناموس رسالتﷺ کیلیے ہر قسم کی قربانی دینے کیلیے تیار ہیں۔