تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر بتدریج شروع ہوچکی ہے۔
معاون خصوصی صحت فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ کورونا سے اموات میں بھی اضافہ ہورہاہے جبکہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح ڈھائی سے پونے تین فیصد تک پہنچ چکی ہے.
آکسفورڈ کی کورونا ویکسین کے نئے نتائج نے امیدیں بڑھا دیں۔
معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کے مطابق کورونا وبا کی دوسری لہر کی وجہ سے پابندیوں کو سخت کرنا ناگزیر ہوتا جارہا ہے، کاروباری سرگرمیوں اور تقریبات کے اوقات کار میں کمی کے لیے مشاورت جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگلے ایک دو روز میں واضح سفارشات سامنے آجائیں گی، کل تمام صوبوں سے مشاورت کے بعد سفارشات سامنے لائیں گے۔