واقعے کی تحقیقات لاس اینجلس پولیس ڈپارٹمنٹ کو سونپ دی گئیں
واقعے کی تحقیقات لاس اینجلس پولیس ڈپارٹمنٹ کو سونپ دی گئیں

ہوا میں اُڑتا ہوا شخص اچانک جہاز کے قریب آ گیا

لاس اینجلس: طیاروں کے پائلٹوں کو دوران پرواز پرندوں اور ڈرونز کو دیکھنے کا اکثر تجربہ رہتا ہے لیکن گزشتہ روز اپنے سامنے ایک شخص کو جیٹ پیک پر اڑتے ہوئے دیکھ کر پائلٹ نے فوراً کنٹرول ٹاور کو اطلاع دی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق لاس اینجلس کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب ایک شخص کو تین ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کرتے ہوئے دیکھ کر پائلٹ بھی گھبرا گیا کیونکہ یہ شخص طیارے سے صرف 300 گز کے فاصلے پر تھا جو کسی بھی حادثے کا سبب بن سکتا تھا۔
فلاڈیلفیا سے امریکی ائیرلائن کی پرواز 1997 کے پائلٹ نے ہوائی ٹریفک کنٹرول کو بتایا کہ ایک شخص جیٹ پیک پر اڑ رہا ہے اس حوالے سے فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات لاس اینجلس پولیس ڈیپارٹمنٹ کو سونپ دی گئی ہیں جس کے بعد اس معاملے پر مزید کارروائی کی جائے گی۔