منیلا: فلپائن میں مرغوں کی لڑائی کے دوران پولیس چھاپے کے دوران کے ایک مرغے نے پولیس چیف پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں لیفٹیننٹ کرسٹیئن بولوک ہلاک ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن میں مرغوں کی لڑائی پر پابندی عائد ہے تاہم غیر قانونی طور پر مرغوں کے خونی مقابلے ہوتے رہتے ہیں۔ ایسے ہی ایک لڑائی کو رکوانے کے لیے پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کی۔
چیف پولیس لیفٹیننٹ کرسٹیئن بولوک پارٹی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مارا اور اس دوران ایک مرغے نے پولیس چیف پر حملہ کردیا، مرغے کی ٹانگ پر ایک تیز دھار چھری بندھی ہوئی تھی جس سے پولیس چیف زخمی ہوگئے۔
پولیس چیف کو اسپتال کو لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔ پولیس چیف کی ہلاکت زیادہ خون بہہ جانے کے باعث ہوئی۔