پولیس پیٹرولنگ، پکٹنگ اور رینڈم اسنیپ چیکنگ کے عمل کو موثر اور کامیاب بنانے کی بھی ہدایت
پولیس پیٹرولنگ، پکٹنگ اور رینڈم اسنیپ چیکنگ کے عمل کو موثر اور کامیاب بنانے کی بھی ہدایت

آئی جی سندھ کا پولیس کو الرٹ رہنے کا حکم

پشاور دیر کالونی میں بم دھماکے کے بعد آئی جی سندھ نے سندھ پولیس کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردیں۔
آئی جی سندھ مشتاق مہر کے دفتر سے جاری کیے گئے خط میں پولیس افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ صوبائی سطح پر سیکیورٹی کے تمام تر انتظامات کو مذید سخت کیاجائے۔
خط میں پولیس پیٹرولنگ، پکٹنگ اور رینڈم اسنیپ چیکنگ کے عمل کو موثر اور کامیاب بنانے کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
ایس پیز،ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو کہا گیا ہے کہ وہ علاقوں میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں اور تمام مساجد، امام بارگاہوں اوردیگر اہم مقامات پر سیکیورٹی کوغیرمعمولی بنایا جائے۔