ہم متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کرتے ہیں، عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا اور ایسے پر تشدد واقعات کا کوئی جواز نہیں ہو سکتا، دفتر خارجہ
ہم متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کرتے ہیں، عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا اور ایسے پر تشدد واقعات کا کوئی جواز نہیں ہو سکتا، دفتر خارجہ

پاکستان نے امریکا، بھارت معاہدے کا نوٹس لے لیا

پاکستان نے امریکا اور بھارت کے بیسک ایکسچینج اینڈ کوآپریشن ایگریمنٹ پر ردعمل کا اظہار کردیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان نے امریکا اور بھارت کے درمیان بیسک ایکسچینج اینڈ کوآپریشن ایگریمنٹ کا نوٹس لیا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ بھارت کو جدید فوجی ہارڈویئر، ٹیکنالوجی و معلومات کی فراہمی کا معاملہ پاکستان مسلسل اجاگر کرتا رہا ہے۔
دفترخارجہ نے یہ بھی کہا کہ بھارت کی جوہری طاقت میں اضافہ جنوبی ایشیاء میں امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں اسٹریٹجیک استحکام کو لاحق خطرات کو اجاگر کرتا رہا ہے کیونکہ ہمارے پڑوسی ملک کے اسلحے میں عدم استحکام پیدا کرنے والے ہتھیاروں کا نظام شامل ہے۔
دفترخارجہ نے کہا کہ بھارت کے میزائل تجربات غیر معمولی اضافہ خطرناک روایتی اور نیوکلیئر بلڈ۔اپ کی عکاسی ہے۔
دفترخارجہ نے واضح کیا کہ بھارت کے روایتی اور جوہری اسلحے میں بے پناہ اضافے سے جنوبی ایشیا کے اسٹریٹجیک استحکام پر منفی اثر پڑا ہے۔