وفاقی کابینہ نے نبی کریم ﷺ کے یوم ولادت کے موقع پر قیدیوں کی سزا میں کمی کی منظوری دیدی۔
کابینہ نے ایران، افغانستان، ہنگری، پیرو اور کولمبیا کیساتھ ملزمان اور مجرمان کی حوالگی کیلئے باہمی تعاون کی بنیاد پر معاہدے کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا۔
کابینہ ارکان نے نواز شریف کی واپسی کیلئے برطانیہ سے بھی ایسا ہی معاہدہ کرنے پر اصرار کیا۔ اجلاس میں پشاور دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔