پشاور: امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ مدرسے پر حملہ بڑا سانحہ ہے۔ انہوں ںے کہا کہ مدرسے پر حملہ حکومت کے لیے لمحہ فکریہ اور بہت بڑا امتحان ہے۔
پشاور میں ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ مدرسے میں 900 کے قریب بچے زیر تعلیم تھے۔
انہوں ںے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی توجہ دیگرمعاملات پر ہے اس لیے ایسے واقعات ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت بھی مسلسل پاکستان کو دھمکیاں دے رہی ہے۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکومت کو ممکنہ دہشت گردی کی اطلاع تھی لیکن افسوس کہ حکومت بروقت اقدامات نہیں کرسکی۔