سی این جی اسٹیشنز ہفتے کی صبح 8  بجے دوبارہ کھلیں گے۔فائل فوٹو
سی این جی اسٹیشنز ہفتے کی صبح 8  بجے دوبارہ کھلیں گے۔فائل فوٹو

سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز بند

کراچی: سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کی بندش کا شیڈول جاری کردیا گیا، جس کے تحت سی این جی اسٹیشنز آج صبح آٹھ بجے سے چوبیس گھنٹے تک بند رہیں گے۔

جمعرات کو گیس کی سپلائی بحال کردی جائے گی جبکہ جمعہ کو پھر24 گھنٹے کیلیے گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔

آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے مطابق صوبے بھر میں آرایل این جی پر منتقل ہونے والے اسٹیشنز اس بندش سے مثتسنیٰ ہونگے اور چلتے رہیں گے۔
حکام کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں گیس پریشر میں کمی کے باعث گھریلو صارفین اور کمرشل سیکٹر کی طلب پوری کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ مختلف گیس فیلڈزسے سسٹم میں موصول ہونے والی گیس کی مقدار میں کمی کا سامنا ہے۔ کم پریشرکی وجہ سے گھریلو صارفین اورکمرشل سیکٹرکی طلب پوری کرنے میں انتہائی دشواری پیش آ رہی ہے۔