وزیر مذہبی امور پیرنورالحق قادری نے کابینہ اجلاس میں ہفتہ عشق رسولﷺ منانےکی تجویز دی
وزیر مذہبی امور پیرنورالحق قادری نے کابینہ اجلاس میں ہفتہ عشق رسولﷺ منانےکی تجویز دی

وفاقی حکومت کا ملک بھر میں ہفتہ عشق رسولﷺ منانے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک بھر میں ہفتہ عشق رسولﷺ منانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر مذہبی امور پیرنورالحق قادری نے کابینہ اجلاس میں ہفتہ عشق رسولﷺ منانےکی تجویز دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وزیر مذہبی امور کی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے ہفتہ عشق رسولﷺ کا حتمی پلان تیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق ہفتہ عشق رسول ﷺجمعہ 12 تا 19 ربیع الاول تک جاری رہے گا اور تمام صوبے بھی وفاقی حکومت کی ہدایات کے مطابق ہفتہ عشق رسولﷺ منائیں گے۔
قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان نے گستاخانہ خاکوں کا معاملہ عالمی فورم پر بھی اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔