جسٹس فائزعیسیٰ کیس میں درخواست گزاروں نے مزید تیاری اوردرخواستوں میں ترمیم کیلیے وقت مانگ لیا۔
جسٹس عمر عطا بندیال نے کہاکہ چاہتے تھے جسٹس فیصل عرب کی ریٹائرمنٹ سے پہلے کیس سن لیں،درخواستگزاروں کے وکلا نے دو ہفتے کاوقت مانگاہے۔
درخواست گزاروں کو مکمل سماعت کا موقع بھی دیناچاہتے ہیں،عدالت نے کسی کی سماعت 16 نومبر سے شروع ہونے والے ہفتے تک ملتوی کردی۔