کمشنر و ایڈ منسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی نے ڈپٹی کمشنرز کو دکانوں اور مارکیٹوں میں کورونا ایس او پیز پرعمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی
کمشنر و ایڈ منسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی نے ڈپٹی کمشنرز کو دکانوں اور مارکیٹوں میں کورونا ایس او پیز پرعمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی

شہریوں کےلیے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا

این سی او سی نے شہریوں کےلیے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا۔

این سی او سی نے تمام صوبوں کو ایس او پیز اور ماسک پہننے پر عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ صوبے بازاروں،شاپنگ مالز،پبلک ٹرانسپورٹ،ریسٹورنٹس میں ایس او پیز اور ماسک کو لازم قرار دیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا،اجلاس میں وفاقی وزیرداخلہ،سیکریٹری صحت دیگر حکام شریک ہوئے،اجلاس میں چاروں صوبوں کے نمائندے بذریعہ ویڈیو لنک بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں کورونا کی دوسری لہرکے پیش نظرحکمت عملی پر تبادلہ خیال کیاگیا،اجلاس کو کورونا ایس او پیزپرعمل درآمد سے متعلق بریفنگ دی گئی ،اجلاس میں تعلیمی اداروں میں کورونا کیس سامنے آنے کا بھی جائزہ لیاگیا۔

این سی او سی کاکہنا ہے کہ شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک لازمی پہنیں،حکومتی اور نجی سیکٹرزکے دفاتر میں کام کرنے والوں کےلیے ماسک پہننا لازم ہوگا، این سی او سی نے تمام صوبوں کو ایس او پیز اور ماسک پہننے پر عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ صوبے بازاروں،شاپنگ مالز،پبلک ٹرانسپورٹ،ریسٹورنٹس میں ایس او پیز اور ماسک کو لازم قراردیں۔

این سی او سی کاکہنا ہے کہ ملک کے 11شہروں میں کورونا وباتیزی سے پھیل رہی ہے، 11 بڑے شہروں کے مریضوں کی تعداد میں 80 فیصد اضافہ ہوا،ملک کے 11 شہروں میں 4374 اسمارٹ لاک ڈاو¿ن لگائے گئے ہیں ،لاہور،کوئٹہ،ملتان،راولپنڈی کراچی ودیگر شہروں میں لاک ڈائون لگایا گیا ہے۔