پشاور میں دیر کالونی کے مدرسے کو گزشتہ روزدھماکے کے بعد ایک ہفتے کے لیے بند کردیا گیا۔
مدرسہ زبیریہ میں دینی تعلیم کا سلسلہ روک کر وہاں زیر تعلیم طلبہ کو کچھ عرصے کے لیے ان کے آبائی علاقوں میں بھیج دیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ پشاور شہرکے داخلی راستوں پر سخت سیکیورٹی تعینات کی گئی ہے ،اور واقعہ کا مقدمہ تھانہ سٹی ٹی ڈی میں درج ہے۔ جاں بحق ہونے والے تین افراد کو سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔
دھماکے میں زخمی 90 افراد اسپتالوں سے فارغ کر دیے گئے اور 6 کا علاج ایل آر ایچ میں جاری ہے۔پانچ زخمی برن یونٹ اورایک آرتھوپیڈک میں زیرعلاج۔ تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔