پشاور کی بی آرٹی کے پی کے حکومت کیلیے سر درد ہی بن گئی ہے کیونکہ جب سے یہ بس سروس چلنا شروع ہوئی ہے کسی نہ کسی بہانے ’بیمار‘ پڑ ہی جاتی ہے۔
بی آرٹی کی ایک بس دو روز قبل بھی خراب ہوئی تھی جس میں گیئرکا مسئلہ آیا تھا تاہم آج ایک مرتبہ پھر سے بی آر ٹی کی بس فردوس اسٹیشن پر خراب ہو گئی جس کو راستے سے لے جانے کیلیے کرین کو بلایا گیا ۔
واضع رہے کہ بی آرٹی کا افتتاح ہوا تو چند دن کے بعد اس میں آتشزدگی کے واقعات دیکھنے میں آئے تو سروس کو معطل کردیا گیا ، معطلی کے بعد بسوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اوران میں پرزوں کی مرمت بھی کی گئی ، مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انہیں 38 روز کے تعطل کے بعد پھر سے 24 اکتوبرکو چلایا گیا لیکن اب پھر اس میں خرابیاں آنا شروع ہو گئیں اور مسافروں کو بڑی کوفت کا سامنا کرنا پڑتاہے۔