وزیراعظم کا دورہ لاہور۔ پنجاب کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ کا امکان
سید یاورعباس بخاری اور صاحبزادہ محمد گزین عباسی کو نئے وزیر بنانے کاامکان ہے.
سعودی عرب اور چین ہماری مدد نہ کرتے تو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا۔فائل فوٹو
وزیراعظم عمران خان کے دورہ لاہورکے دوران پنجاب کابینہ میں تبدیلیوں کاامکان ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق 2 ارکان اسمبلی کو صوبائی وزیر بنانے اور2وزیروں کو وزارت سے ہٹانے کا امکان ہے،سید یاورعباس بخاری اور صاحبزادہ محمد گزین عباسی کو نئے وزیر بنانے کاامکان ہے.
صاحبزاد محمد گزین عباسی بہاول پورعباسی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ ناقص کارکردگی و دیگر الزامات پر دو صوبائی وزرا کو عہدے سے ہٹانے کاامکان ہے۔