اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی نااہلی کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔
فریقین کے وکلا اورالیکشن کمیشن کے وکیل نے عدالت میں اپنے دلائل مکمل کر لیے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے وکیل نے راجہ بشارت کے کاغذات نامزدگی فارم کی تفصیلات بھی عدالت میں جمع کروا دی ہیں۔
راجہ بشارت کی نااہلی کے لیے دائرکیس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ وزیر قانون پنجاب نے کاغذات نامزدگی میں جھوٹ بولا ہے۔
انہوں نے اثاثے چھپائے اورجھوٹا حلف نامہ جمع کرایا جس کی بنا پر وہ آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت صادق اور امین نہیں رہے۔
نااہلی کی یہ درخواست راجہ بشارت کی سابقہ اہلیہ سیمل وحید نے راجہ رضوان عباسی ایڈووکیٹ کے توسط سے دائرکررکھی ہے۔ عدالت پر سماعت 2 سال سے زیر التوا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ صوبائی وزیر قانون کو آرٹیکل 62 ون کے تحت نااہل قرار دیا جائے۔