حکومت نے توشہ خانہ میں رکھے سربراہان مملکت کے تحائف نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
کابینہ ڈویژن کےنوٹیفکیشن کےمطابق دنیا کے مختلف ممالک کی جانب سے پاکستان کے سربراہان کو تحفے میں دی گئی قیمتی گھڑیاں، ہارکا سیٹ اوردیگر تحائف نیلام کیے جائیں گے۔
تحائف میں قیمتی گھڑیاں اور زیورات سمیت دیگر اشیا شامل ہیں جبکہ تحائف میں شامل ایک قیمتی گھڑی کی قیمت ایک کروڑ 75 لاکھ ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تحائف صرف وفاقی سرکاری ملازمین اورمسلح افواج کے افسران خریدسکتےہیں جبکہ یہ نیلامی آئندہ ماہ نومبر میں ہوگی۔