پکڑی جانے والی چھالیہ، انڈین گٹکااور ٹرکو ں کی مالیت تقریباًکروڑوں روپے ہے۔فائل فوٹو
پکڑی جانے والی چھالیہ، انڈین گٹکااور ٹرکو ں کی مالیت تقریباًکروڑوں روپے ہے۔فائل فوٹو

پاکستان کوسٹ گارڈزکی ملک دشمن عناصرکے خلاف بڑی کارروائی

پاکستان کوسٹ گارڈزکی ملک دشمن عناصرکے خلاف بڑی کارروائی، بھاری مقدار میں مضر صحت انڈین گٹکا اور چھالیہ برآمد کرلی۔

پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ آر سی ڈی ہائی وے پر پاکستان کو سٹ گارڈزکی سخت چیکنگ اور مسلسل کا رروائیوں کی وجہ سے اسمگلروں نے سبی،جیک آباد، لاڑکانہ،دادو،جامشورو اور سپر ہائی وے کا استعمال بڑھا دیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈزنے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزیدسخت کرنے کے احکامات جاری کے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز کے علاقہ کمانڈرنے جوانوں کے ہمراہ موبائل گشت پارٹیاں ترتیب دیں اور مشکوک مقامات کی نگرانی شروع کردی۔

کوسٹ گارڈزکی چھاپہ مار پارٹیوں نے مختلف کاروائیوں میں ٹرکوں کی چیکنگ کے دوران 36558کلو گرام چھالیہ، تقریباً25ہزارپیکٹ انڈین گٹکا،3عدد ٹرک اور 4اسمگلرز کو گرفتار کر لیا گیا۔ پکڑی جانے والی چھالیہ، انڈین گٹکااور ٹرکو ں کی مالیت تقریباًکروڑوں روپے ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے اور ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔