اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کیخلاف 12 پلاٹوں کی انکوائری بند کردی گئی،احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے نیب کی ریفرنس بند کرنے کی استدعا منظورکرلی۔
نیب ریفرنس میں کہاگیا ہے کہ ایل ڈی اے بلڈنگ میں آتشزدگی کے باعث تمام ریکارڈ جل کر خاکستر ہوچکا ہے، شہباز شریف پر جو الزامات لگائے گئے تو ٹریس ایبل نہیں،نیب ریفرنس میں مزید کہاگیا ہے کہ شہباز شریف کے ملوث ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملے،انکوائری میں نامزد متعدد افراد وفات پا چکے ہیں۔