وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ اسلامی ممالک متحد ہوکرگستاخانہ خاکوں کےخلاف آوازاٹھائیں،مغرب کوبتانا ہوگا نبی پاکﷺ کی ذات ہمارے لیے کتنی مقدس ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کا معاملہ عالمی سطح پراٹھادیا،وزیراعظم نے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پراسلامی ممالک کے سربراہان کو خطوط لکھ دیے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ اسلامی ممالک متحد ہوکر گستاخانہ خاکوں کےخلاف آوازاٹھائیں،ہمیں مغرب کو بتانا ہوگا اس گستاخی کی وجہ سے کتنے دکھی ہیں ۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطوط میں کہاہے کہ مغربی ممالک کی ہولوکاسٹ پرتنقید پا بندی کی پالیسی کااحترام کرتے ہیں مغرب مسلمانوں کے عقائد کابھی احترام کرے۔
اسلامی ممالک کے سربراہوں کے نام خط میں کہاگیا ہے کہ حضورﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والوں کیخلاف متحد ہونا ہوگا،گستاخانہ خاکے اورقرآن پاک کو جلانے کے واقعات اسلامو فوبیاظاہر کررہے ہیں،یورپ میں اسلامو فوبیا بڑھ رہا ہے ،وقت کاتقاضا ہے متحد ہوکردنیا کو پیغام پہنچائیں۔