جو بات پاکستان کے مفاد میں ہے وہ ہم کرتے رہیں گے۔فال فوٹو
جو بات پاکستان کے مفاد میں ہے وہ ہم کرتے رہیں گے۔فال فوٹو

ایاز صادق نے غیر ذمے دارانہ گفتگو کی۔ شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ ایاز صادق نے غیر ذمے دارانہ گفتگو کی،ہم نے ابھی نندن کے معاملے پر سب کواعتماد میں لیا،یہ لوگ سیاسی مفادات کےلیے عوام کو گمراہ کررہے ہیں،یہ لوگ کلبھوشن کے معاملے پربھی لوگوں کو گمراہ کررہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان کے مفادات ہم سب کو مقدم ہونے چاہیئں،ایازصادق سیاق و سباق سے ہٹ کربات کرتے ہیں،ایاز صادق کی گفتگوسن کرحیرت ہوئی،ایا زصادق اتنی غیر ذمے دارانہ گفتگو کریں گے امید نہیں تھی،یہ لوگ کہتے ہیں کلبھوشن کو این آراو دیا جارہا ہے،پاکستان ایک ذمے دار ملک ہے اور ہم نے ہرجگہ ذمہ داری کا مظاہر ہ کرنا ہوتاہے،ایا زصادق بتائیں کیا ان کی گفتگو سے بھارتی بیانیے کوفروغ دیناتھا؟۔

وزیرخارجہ نے کہاکہ دہشتگردی کے خطرات سے متعلق معلومات صوبائی حکومتوں کودی گئیں،ان معلومات پربلوچستان اورخیبرپختونخوا حکومتوں نے اقدامات کیے،اپوزیشن کے کوئٹہ جلسے میں رکاوٹ ڈالے بغیرمناسب انتظامات کیے،پاکستان کوعدم استحکام کا شکارکرنیوالی قوتیں متحرک ہوچکی ہیں،امن کیلیے قوم کومتحد ہوکرعفریت کامقابلہ کرناہوگا،دہشت گردی کیخلاف وفاق اورصوبائی حکومتوں کومشترکہ کاوشیں کرناہوں گی۔