عالمی سطح پر قیمت میں کمی کے بعد پاکستان میں فی تولہ ایک لاکھ 2 ہزار750 روپے کا ہوگیا
عالمی سطح پر قیمت میں کمی کے بعد پاکستان میں فی تولہ ایک لاکھ 2 ہزار750 روپے کا ہوگیا

سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

کراچی: کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار 250 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 13 ہزار250 روپے ہو گئی ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 71 روپے کمی کے بعد 97 ہزار 94 روپے ہو گئی ہے۔
خیال رہے کہ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہوئی تھی۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 750 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 14 ہزار 500 روپے ہو گئی تھی۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 643 روپےکم ہو کر 98 ہزار 165 روپے ہو گئی۔
انہوں نے کہا کہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 1 ڈالر کم ہوکر 1903 ڈالر فی اونس ہے۔