ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 33 ہزار452 ہے۔فائل فوٹو
ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 33 ہزار452 ہے۔فائل فوٹو

سندھ میں کورونا سے مزید 7 افراد جاں بحق

کراچی: صوبہ سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے7 افراد جاں بحق جب کہ مزید 316 افراد متاثر ہوئے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں کورونا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 2 ہزار 611 جب کہ وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 41 ہزار 680 ہو گئی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق صوبے میں کورونا کے 165 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ 28 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق کراچی میں کورونا کے مزید 231 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد شہ میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 98 ہزار 762 ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے خبردار کیا تھا کہ ملک کے مختلف شہروں میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔
ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں کسی حد تک ایس او پیز پر عمل درآمد ہو رہا ہے۔
انہوں نے عوام الناس سے درخواست کی کہ وہ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں، سماجی فاصلے کا خیال کریں، ماسک کا استعمال لازمی بنائیں اور رش والی جگہوں پر جانے سے اجتناب برتیں۔