اپوزیشن نے فی الحال پکانے کیلیے کچھ اکٹھانہیں کیا۔فائل فوٹو
اپوزیشن نے فی الحال پکانے کیلیے کچھ اکٹھانہیں کیا۔فائل فوٹو

امت مسلمہ معافی مانگنے تک فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ جاری رکھے

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی کا کہنا ہے کہ اسلام امن پسند مذہب ہے، دنیا کو اسلاموفوبیا سے نکلنا ہو گا، امت مسلمہ گستاخانہ خاکے ہٹانے اور معافی مانگنے تک فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ جاری رکھے۔
چوہدری پرویزالہٰی سے وہاڑی سے آزاد امیدوار قومی اسمبلی رانا صغیر احمد گڈو اورجڑانوالہ سے چوہدری خضر عباس جٹ نے ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں نےان کی قیادت پر اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کیا۔
چوہدری پرویزالہٰی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان ایک پُرامن ملک ہے لیکن شرپسند عناصر ملک کا امن تباہ کرنے پر تلے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو پُرامن، ترقی یافتہ اور خوشحال بنانے کے لیے ہم اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔