سندھ حکومت نے حفاظتی ٹیکے لگانے کے لیے 3 ہزار 723 ویکسینیٹرز بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں محکمہ صحت، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) اور یونیسیف کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر محکمہ صحت نے بریفنگ دی اور بتایا کہ صوبے کے 30 اضلاع میں بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جا رہے ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق پیدائش سے 23 مہینے کے بچوں کو خسرے اور ہیپاٹائٹس کے ٹیکے لگائے جاتے ہیں۔
محکمے صحت کے مطابق حفاظتی ٹیکوں کی کوریج کے لیے ہیلپ لائن 1166 بنائی ہے۔
چیف سیکریٹری سندھ نے اجلاس کے شرکا کو بتایا کہ حفاظتی ٹیکوں کی کوریج 100 فیصد کی جائے گی، جس کے لیے 3 ہزار 723 ویکسینیٹر بھرتی کیے جائیں گے۔
سید ممتاز علی شاہ نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے باوجود صوبے میں حفاظتی ٹیکوں کی کوریج بہتر ہوئی ہے۔