پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج سرمایہ کار ی کا منفی دن رہا اور 100 انڈیکس 194 پوائنٹس کم ہوکر 41 ہزار 186 پر بند ہوا۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 623 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، انڈیکس کی کم ترین سطح آج 41 ہزار 72 پوائنٹس رہی۔
بازارِ حصص میں آج 415 کمپنیوں کے 36 کروڑ شیئرز کےسودے ہوئے جن کی مالیت 15 ارب روپے سے زائد رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 36 ارب روپے کم ہوئی ہے اور کاروباری دن کے اختتام پر 7 ہزار 609 ارب روپے ہے۔