عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 4 کروڑ47 لاکھ 48ہزار874 افراد متاثراور11 لاکھ 79 ہزار 63 ہلاک ہو چکے ہیں۔
گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران دنیا میں5 لاکھ 4ہزار419 نئے کیسزاور7 ہزار104 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔
کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 3 کروڑ 27 لاکھ 24ہزار508 ہو گئی اورایک کروڑ 8 لاکھ 45 ہزار303ایکٹیو کیسز ہیں۔
امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد 2 لاکھ 33 ہزار سے زائد اور متاثرہ افراد کی تعداد91 لاکھ20 ہزار751 تک پہنچ چکی ہے۔
بھارت کورونا کیسزکے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 20 ہزار 563 ہو گئی جبکہ 80 لاکھ 38 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔
برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 58 ہزار468 ہو گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 54 لاکھ69ہزار سے زائد ہے۔
روس میں 15 لاکھ 63 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 26 ہزار 935 ہوگئی ہے۔
اسپین میں 11 لاکھ 94 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 35 ہزار466 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ فرانس میں12 لاکھ 35 ہزار سے زائد افراد متاثر اور35 ہزار785جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
ارجنٹائن میں بھی 11 لاکھ 30ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں اور30 ہزار71 اموات ہوئی ہیں۔ کولمبیا میں 30 ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں جبکہ10 لاکھ 41ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔