کوروناوائرس کے سبب پاکستان میں مزید16 افراد جان کی بازی ہارگئے اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد6 ہزار775 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں میں کورونا کے908 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اورمتاثرہ افراد کی مجموعی تعداد3 لاکھ31ہزار108 ہوگئی ہے۔
پاکستان میں 3ماہ بعد ایک روز میں 900سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک میں 3 لاکھ12ہزار638کورونا مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اورایکٹو کیسز کی تعداد11 ہزار695ہے۔
کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 347 اور سندھ میں 2 ہزار611 اموات ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 273، اسلام آباد میں 215، بلوچستان میں 149، گلگت بلتستان میں 92 اور آزاد کشمیر میں 88 ہو گئی ہے۔
اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 19 ہزار454ہوگئی ہے۔ پنجاب ایک لاکھ 3 ہزار587، سندھ میں ایک لاکھ 44 ہزار765، خیبر پختونخوا میں 39 ہزار277، بلوچستان میں 15 ہزار 876، گلگت بلتستان میں 4 ہزار211 اور آزاد کشمیر میں 3 ہزار 938 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔