مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر اعوان نے کہا ہے کہ حکومت جانے سے پہلے تمام مقدمات ختم ہو جائیں گے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پر بنائے گئے مقدمات سیاسی ہیں جن کی کوئی حیثیت نہیں۔ انہوں نے حکومتی رہنماؤں کے طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بدنیتیاں سامنے آنا شروع ہو گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم پر یہ سیاسی مقدمات بنائے گئے ہیں جن کی کوئی حیثیت نہیں جبکہ ہر20 دن بعد مجھ پر مقدمہ بنا دیا جاتا ہے۔
کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا کہ مقدمہ میں جب کچھ نہیں بنتا تو دہشت گردی کی دفعات ڈال دیتے ہیں، اسی طرح پشاور میں میرے خلاف مقدمہ درج کروا کر وارنٹ جاری کروا دیے گئے۔
واضح رہے کہ ن لیگی رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر کو چند روز قبل مزار قائد کے تقدس پامالی پر ہوٹل سے گرفتار کیا گیا تھا۔ جس پر سندھ حکومت کی جانب سے بھی گرفتار کے خلاف ردعمل سامنے آیا تھا۔