قومی اسمبلی میں سرکاری نجی شراکتی اتھارٹی ترمیمی آرڈیننس اورکاروباری تعمیر نو کمپنیات ترمیمی آرڈیننس میں 120 دن کی توسیع کی قرارداد منظورکرلی گئی۔
ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا،دستور26 ویں ترمیم بل 2020 ایوان میں پیش کردیا گیا،چین پاکستان اقتصادی راہداری اتھارٹی بل 2020 ایوان میں پیش کر دیا گیا،دونوں بلز مشیر پارلیمانی امور بابراعوان نے پیش کیے،بل کی کاپیاں نہ دینے پراپوزیشن نے احتجاج کیا،ڈپٹی اسپیکر نے دونوں بلز متعلقہ کمیٹیوں کو بھیج دیے ۔
پیپلزپارٹی کی شگفتہ جمانی نے کورم کی نشاندہی کر دی،ڈپٹی اسپیکرقاسم خان سوری نے اراکین کی گنتی کی ہدایت کی،اپوزیشن اراکین ایوان سے باہر چلے گئے،جماعت اسلامی کے رکن مولانا عبدالاکبر چترالی ایوان میں نشست پر موجودرہے۔
قومی اسمبلی اجلاس میں پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی ترمیمی آرڈیننس میں 120 دن کی توسیع کی قرارداد منظورکرلی گئی،سرکاری نجی شراکتی اتھارٹی ترمیمی آرڈیننس اورکاروباری تعمیرنو کمپنیات ترمیمی آرڈیننس میں 120 دن کی توسیع کی قرارداد منظورکرلی گئی۔
قرارداد مشیر پارلیمانی امور بابراعوان نے پیش کی۔مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہاکہ یہ آئین میں لکھا ہوا ہے کہ پارلیمنٹ آرڈیننس میں توسیع کرسکتی ہے،اگرآج آرڈیننس میں اضافہ نہ ہوا تو ان کی مدت ختم ہو جائے گی۔