آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں فوج کے پیشہ وارانہ امور پر بات چیت کی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات کے دوران آرمی چیف اور وزیراعظم عمران خان نے ملک کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی پربھی بات چیت کی جبکہ دہشتگردی کے حالیہ واقعات پربھی تفصیلی غوراورمشاورت کی گئی ۔
عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے ۔ عمران خان نے مادر وطن کی تحفظ کیلئے سیکیورٹی اداروں کی قربانیوں کو سراہا۔