اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبارکے دوران شدید مندی دیکھنے میں آ ئی ہے اورمارکیٹ 1900 پوائنٹس تک جا گری تاہم کچھ دیرکے بعد اس میں واپسی کے سفرکا آغاز ہواہے ۔
تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں کاروبارکے آغازپر100 انڈیکس 41 ہزار186 پوائنٹس پرتھا تاہم کچھ ہی دیرکے بعد اس میں کمی دیکھنے میں آئی اور یہ سلسلہ تھمے بغیر تیزی کے ساتھ گراوٹ کی طرف چلتا رہا ۔
دوپہردو بجے کے بعد کاروبار میں شدید مندی دیکھی گئی اور مارکیٹ 1911 پوائنٹس گرنے کے بعد 41 اورپھر40 ہزارکی نفسیاتی حد کھوتے ہوئے 39 ہزار275 پوائنٹس پرآ گیا ۔
کچھ دیر کے بعد اس میں واپسی کا سفر شروع ہوا اورانڈیکس اس وقت 1296 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 39 ہزار 890 پوائنٹس پرآ گیا ہے ۔