نئےڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کاپراسس شروع ہوچکا ہے۔فائل فوٹو
نئےڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کاپراسس شروع ہوچکا ہے۔فائل فوٹو

ہندوستان کو ہم نے گھس کرمارا،فواد چوہدری

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے کہاہے کہ ہندوستان کو ہم نے گھس کرمارا، پلوامہ میں جو ہماری کامیابی ہے وہ عمران خان کی قیادت میں اس قوم کی کامیابی ہے، اس کے حصے دار آپ بھی ہیں اور ہم بھی ہیں ۔

قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے فواد چوہدری نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا اورکہا کہ آپ اختلاف کریں،آپ پاکستان کی حکومت پر تنقید کریں ، آپ ریاست پر تنقید نہ کریں، ایاز صاد ق نے کل یہاں پربات کی، پہلی بات یہ کہ مجھے سمجھے نہیں آتی اگرآپ کو ریاست کی ایک سرگرمی میں شامل کیا گیا توآپ اسمبلی کے فلورپرباتیں کر رہے ہیں اور پھرجھوٹ اتنے اعتماد سے بول رہے ہیں کہ جھوٹا شخص بھی کیا بات کرے گا

فواد چوہدری نے کہا کہ جس اعتماد سے انہوں نے یہ باتیں کہ شاہ محمود قریشی کی ٹانگیں کانپ رہی تھیں کہ ہندوستا ن حملہ کر رہاہے ، ہم نے ہندوستان کو گھس کر مارا ہے ، اور پلوامہ میں جوہماری کامیابی ہے ، وہ عمران خان کی قیادت میں اس قوم کی کامیابی ہے ، اس کے حصے دارآپ اورہم دونوں ہیں ۔

ان کا کہناتھا کہ پلوامہ کے واقعہ کے بعد جس طریقے سے ہم نے گھس کرمارا، جس طرح پاکستان کے شاہینوں نے گھس کرمارا اور پٹائی کی وہ تو ہندوستان کا اپنا میڈیا اس پر شرمندہ ہے ، ہندوستان کی اپنی سیاسی قیادت اس پر شرمندہ ہے ،، آپ کہہ رہے ہیں ہماری ٹانگیں کانپ رہی تھیں،خواجہ صاحب سے لائن مستار لیتے ہوئے کہتا ہوں کہ کہ ” کچھ شرم ہوتی ہے کچھ حیاہوتی ہے ۔“