وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ ایازصادق ابھی نندن سےمتعلق بیان پر قومی اسمبلی میں کھڑے ہوکرمعافی مانگیں، ایاز صادق کو معافی مانگنا ہوگی،اس سے کم پرہم نہیں مانیں گے،ابھی نندن سے متعلق جو بیان دیاہے، قوم حساب لےگی،یہ لوگ اپنےذاتی مفادات کیلیے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں اورانہوں نےثابت بھی کیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےشبلی فرازنے کہا کہ ایاز صادق نے دشمن کو خوش کرنے کے لیے ایسا بیان دیا،بھارتی چینلز پرایاز صادق کے بیان سے متعلق شادیانے بجائے جارہے ہیں،لگتا ہے آپ نے فیصلہ کرلیا اس ملک کو نقصان پہنچانا ہے۔
شبلی فرازنے کہا کہ معیشت میں مثبت رجحان کو سبوتاژکرنے کا بھونڈا طریقہ ہے پورے نظام کو درہم برہم کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔
شبلی فرازنے کہا کہ ابھی نندن کو جب ہم نے پکڑا وہ ہماری تاریخ کا اہم دن تھا،ابھی نندن کو رہا کرنے کے فیصلے پرہمیں عالمی سطح پر پذیرائی ملی،بھارت کو شکست کھانا پڑی۔
شبلی فرازنے کہا کہ ملک کےخلاف مختلف سازشیں ہورہی ہیں،ہم جنگ کامتحمل نہیں ہوسکتےاور ہمارا دشمن بھی جنگ کامتحمل نہیں ہوسکتا۔
شبلی فرازنے کہا کہ اپوزیشن کا مقصد ملک میں افرا تفری پھیلانا ہے،صرف ذاتی مفادات کیلئےملک کے نظام کودرہم برہم کرنےکی کوشش کی جارہی ہے۔
شبلی فرازنے کہا کہ اپوزیشن لیڈرزپرکرپشن کے سنجیدہ الزامات ہیں،اپوزیشن کا مقصد ہے، ذاتی مفادات کیلیے ملکی مفاد کو قربان کردیں،پاکستان کی سیاست قومی مفادات کےگردگھومےگی،ذاتی مفادات کےتحت نہیں گھومےگی۔
شبلی فرازنے کہا کہ منہگائی ہے لیکن عارضی ہے ،لوگوں کو مشکلات ہیں ،لیکن یہ مشکلات عارضی ہیں ،کورونا کے مشکل حالات کے باوجود ملک کی معیشت چل رہی ہے۔ یہ پہلے بھی اکٹھے تھے اورعمران خان اکیلے تھے۔