درخواست اسلام آباد کے تھانہ سہالہ میں دی گئی،بھارتی پائلٹ کی واپسی پاکستان کی فتح تھی، رکن قومی اسمبلی کے خلاف سنگین غداری کا مقدمہ درج کیا جائے،شہری
درخواست اسلام آباد کے تھانہ سہالہ میں دی گئی،بھارتی پائلٹ کی واپسی پاکستان کی فتح تھی، رکن قومی اسمبلی کے خلاف سنگین غداری کا مقدمہ درج کیا جائے،شہری

قومی اسمبلی میں تقریر‘ایاز صادق کے خلاف تھانے میں درخواست

اسلام آباد تھانہ سہالہ میں مقامی شہری قاضی صہیب شبیر سکنہ ماڈل ٹاون ہمک اسلام آباد نے سابق سپیکر ایاز صادق کے خلاف قومی اسمبلی میں ملک سلامتی کے خلاف بلند بانگ زبان استعمال کرنے پر درخواست جمع کروا دی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ رکن قومی اسمبلی کے بیان سے نہ صرف پوری قوم کی دل آزاری ہوئی بلکہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچا۔

ایاز صادق کے خلاف دی گئی درخواست کا عکس

درخواست میں کہا گیا ہے کہ بھارتی پائلٹ کی واپسی پاکستان کی فتح تھی جسے رکن قومی اسمبلی نے غلط بیان کیا لہذا ان کے خلاف سنگین غداری کا مقدمہ درج کیا جائے۔