28 مئی کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 23 ارب 29 کروڑ 41 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی
28 مئی کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 23 ارب 29 کروڑ 41 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی

غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا اضافہ

کراچی: پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر میں 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ایک ہفتے میں مرکزی بینک کے ذخائرمیں 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔ مرکزی بینک کے ذخائر 23 اکتوبر تک بڑھ کر 12 ارب 12 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئے۔
اعلامیہ کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس7 ارب 17 کروڑ ڈالرموجود ہیں۔ مجموعی ذخائر بڑھ کر 19 ارب 26 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے۔
مرکزی بینک نے مالی سال 2019-20 کی سالانہ کارکردگی جائزہ رپورٹ بھی جاری کردی۔ سالانہ کارکردگی جائزہ 30 جون 2020 کو ختم ہونے والے سال کے مالی گوشوارے بھی جاری کردیے گئے۔
اسٹیٹ بینک نے آڈیٹر کی رپورٹ سمیت سالانہ کارکردگی جائزہ عوام کے ملاحظے کے لیے جاری کردی۔