کراچی میں سینیئر صحافی سلیم عاصمی انتقال کر گئے۔
اہلخانہ نے سلیم عاصمی کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سینئر صحافی کئی روز سے علیل تھے۔
سلیم عاصمی روزنامہ ڈان کے سابق مدیر اور کراچی پریس کلب کے سابق صدر بھی رہ چکے ہیں۔
سلیم عاصمی کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
سابق مدیر ڈان اور کراچی پریس کلب کے سابق صدر آزادی اظہار رائے پر پختہ یقین رکھتے تھے اور کہا کرتے تھے کہ معاشرے آزادی سے چلتے ہیں، پابندیوں سے نہیں۔