ملک میں ایک بار پھر کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی آگئی ہے۔فائل فوٹو
ملک میں ایک بار پھر کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی آگئی ہے۔فائل فوٹو

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو اپنے اوپر ہی جرمانہ عائد کرنا پڑگیا

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے خود پر ہی 1000 روپے کا جرمانہ عائد کر دیا۔
کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے اسلام آباد میں عوام کو باہر نکلتے وقت خصوصاً عوامی مقامات پر ماسک پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے کورونا کی روک تھام کے لیے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے اور پولیس کو بغیر ماسک کے باہر نکلے والے شہریوں کو گرفتار کرنے کی بھی اجازت دی گئی ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں تمام شہری ماسک پہنے کے احکامات پر سختی سے عمل درآمد کر رہے ہیں لیکن ایک تقریب میں پہنچنے پر ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات بغیر ماسک کے نظر آئے تو وہاں موجود ایک صحافی نے فوراً نے ان کی قانون شکنی کی تصویر کیمرے میں عکسبند کر لی۔
متعلقہ صحافی نے ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات کی بغیر ماسک پہنے تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا کہ ہمارے دفتر والے ایک لمحے کے لیے ماسک نہیں اتارنے دیتے کہ ڈی سی اسلام آباد کے احکامات ہیں لیکن کاش کوئی ڈی سی صاحب کو بھی جرمانہ کر کے کچھ دن کے لیے سیل کر دے۔
ڈی سی اسلام آباد نے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ میں اپنی کار سے باہر نکلا تو کچھ سیکنڈز کے لیے اپنا ماسک اتارا، لیکن جب میں نے دیکھا کہ ایک صحافی میری تصویر بنا رہا ہے تو میں نے فوراً ہی ماسک دوبارہ پہن لیا۔
حمزہ شفقات نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ میں آپ کا پوائنٹ سمجھ گیا ہوں، میں حکومت کے اکاؤنٹ میں 1000 روپے بطور جرمانہ ادا کروں گا اور چالان کی کاپی بھی دکھاؤں گا۔