بینرز کب اور کس نے بنوائے ہمیں سب معلوم ہے، لیگی رہنما سعد رفیق
بینرز کب اور کس نے بنوائے ہمیں سب معلوم ہے، لیگی رہنما سعد رفیق

ن لیگی رہنما ایاز صادق کیخلاف لاہور میں بینرز لگوادیے گئے

لاہور: مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما ایاز صادق کے خلاف لاہور میں بینرز لگوادیے گئے۔
ن لیگی رہنما ایاز صادق کے خلاف بینرز مال روڈ، چیئرنگ کراس، گڑھی شاہو، کلب چوک، دھرم پورہ سمیت دیگر علاقوں میں لگائے گئے۔
بینرز قومی اسمبلی کے حلقے این اے 129 کی عوام کی جانب سے لگائے گئے ہیں جن پر ایاز صادق کو ابھینندن سے تشبہہ دی گئی ہے اور بینرز پر ان کے خلاف نعرے درج ہیں۔
ایاز صادق کے خلاف لاہور میں لگنے والے بینرز پر مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بینرز کب اور کس نے بنوائے ہمیں سب معلوم ہے۔ سیاسی اختلافات میں آپ تمام حدیں پھلانگ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ غدار سازی کا مائنڈ سیٹ ملک توڑ چکا ہے اور اب غداری کے نت نئے تمغے پھر سے بانٹے جا رہے ہیں لیکن اس بار ہدف پنجاب ہے۔
لاہور میں لگنے والے بینرز کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرار داد جمع کرا دی گئی اور اشتعال انگیز بینرز فی الفور اتارنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
ن لیگی رہنما ایاز صادق نے قومی اسمبلی میں کہا تھا کہ ابھی نندن کے معاملے پر اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ٹانگیں کانپ رہی تھیں۔
اسلام آباد میں ایک شہری نے ایاز صادق کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کر دی ہے جس میں میں کہا گیا ہے کہ سردار ایاز صادق ملک وقوم کو نقصان پہنچانے والے بیانات نے بھارت کو بہت زیادہ فائدہ پہنچایا ہے۔
اسلام آباد کے شہری صہیب شبیر نے سہالہ پولیس اسٹیشن میں درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایاز صادق غداری کے مرتکب ہوئے ہیں اور ایسے بیانات دیے گئے ہیں جس سے قومی اداروں کے وقار کونقصان پہنچا ہے۔