چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ گلگت کے عوام کوسہولیات فراہم کرنا پیپلزپارٹی کے منشورکا حصہ ہے،گلگت انتخابات جیت کر یہاں کی تقدیربد ل دیں گے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے غذر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج گلگت بلتستان کی آزادی کادن ہے، سب کو آزادی مبارک،گلگت بلتستان کےعوام نے خود آزادی چھینی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ذوالفقار بھٹو نے ایف سی آرکا خاتمہ کیا تھا، بھٹو نے آپ کو ظلم سے آزادی دلائی، آپ کو آواز دی،شہید بھٹو نے گندم ، چینی اور نمک پر سبسڈی کا بندوبست کیا، غربت اور بے روزگاری سے نجات دلانے کیلیے اقدام کیے، شہیدبھٹو نے ناصرف ملک اور بلکہ بیرون ملک بھی لوگوں کو روزگار دلایا،ہم شہید بھٹو کے مشن کو آگے بڑھائیں گے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ گلگت بلتستان کے عوام کوصرف پیپلز پارٹی کے دور میں حقوق ملتے ہیں،بینظیر نے عوام کو جمہوری اور سیاسی آزادی دی،شہید بھٹو نے ناصرف نوجوانوں کو بلکہ خواتین کو روزگار دلایا،پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان اسمبلی بنائی، پیپلز پارٹی نے سی پیک کی بنیاد رکھی۔
انہوں نے کہاکہ کٹھ پتلی سمجھ رہاہے انکم سپورٹ سے بی بی کی تصویر ہٹا کر آپ کے دل سے بینظیرکونکال دے گا، عمران خان کہتا ہے سی پیک پر کام کریں گے، لیکن کوئی کام نہیں کیا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ آج ہر کوئی سی پیک کی اونر شپ لینا چاہتا ہے،آپ کے پہاڑوں اور گوادر کے سمندرکی وجہ سے سی پیک گیم چینجر ہے، نااہل اور ناسمجھ لوگوں کو پتا نہیں سی پیک کیا ہے؟ ،پیپلز پارٹی کی حکومت ہوتی تو سب سے پہلے سی پیک کا فائدہ گلگت بلتستان کوہوتا، کیا وجہ ہے لوگوں کو سی پیک کی وجہ سے کوئی فائدہ نہیں؟،آپ فاٹا، گلگت بلتستان کے عوام کو سی پیک کی وجہ سے فائدہ دلاتے، آپ فاٹا، گلگت بلتستان کے عوام کو سی پیک کی وجہ سے فائدہ نہیں دلاسکے، اعلان کررہا ہوں کہ ہم گلگت بلتستان کو حق ملکیت دلوائیں گے،گلگت بلتستان کے عوام اپنا نمائندہ اسمبلی اور سینیٹ میں چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے تباہی کے علاوہ دیا کیاہے؟پی ٹی آئی نے صرف بےروزگاری دی ہے، ہم پی ٹی آئی کو عوام کاروزگار چھیننے نہیں دیں گے،پوری پی ڈی ایم ایک طرف اورکٹھ پتلی ایک طرف ہے، ہم نے یہاں کے عوام کو سلیکٹڈ کی تباہی سے بچانا ہے۔