مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ حکومت ایاز صادق کے بیان پر پروپیگنڈا کررہی ہے، وزیراعظم کو انتقام کے سوا کوئی اورچیز نظرنہیں آتی۔
لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہاکہ ٹائیگرفورس لوگوں کو بلیک میل کررہی ہے، پیسے بٹور رہی ہے،نوازشریف کی رائے ہی پارٹی کی رائے ہے،نوازشریف ووٹ کو عزت دینے کی بات کرتے ہیں،نوازشریف عوامی رائے کو تسلیم کرنے کی بات کرتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کہتے ہیں چھوڑوں گا نہیں جیلوں میں ڈالوں گا۔
رانا ثنا اللہ نے کہاکہ وزیراعظم اداروں اوراپوزیشن میں تصادم چاہتے ہیں،ان کا مقصد غداری کا الزام لگا کراداروں سے تصادم کرانا ہے،یہ انتقام کی آگ بجھانے کیلیے خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں ۔