مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز،شہبازشریف اور حمزہ شہباز سے اظہار یکجہتی کیلئے احتساب عدالت پہنچ گئیں،مریم نواز نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز سے ملاقات کی اور خیریت دریافت کی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق مریم نواز حمزہ شہباز سے گلے ملیں اور پیار دیاجبکہ شہباز شریف نے مریم نواز کے سر پر ہاتھ رکھ کر پیار دیا۔
نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نوازنے شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے گلگت بلتستان کے الیکشن سے متعلق تبادلہ خیال کیا،مریم نوازنے پی ڈی ایم جلسوں کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔