مریم نواز مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور رکن پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز سے اظہار یکجہتی کے لیے احتساب عدالت لاہور پہنچیں اور ملاقات کی۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے شہباز شریف سے ملاقات کے موقع پر کہا ہے کہ حکومت جو معیار سیٹ کر رہی ہے اس کو بھی بھگتنا پڑے گا، اگلا سال الیکشن کا ہے، گلگت بلتستان الیکشن مسلم لیگ (ن) ہی جیتے گی۔
مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں پیش کیا جانا قابل مذمت ہے، حکومت پر جو دہشت جمہوری قیادت کی طاری ہے وہ کسی اورکی نہیں، جو معیار حکومت طے کر رہی ہے انھیں بھگتنا پڑے گا، اگلا سال عام انتخابات کا سال ہے، گلگت بلتستان میں بھی ن لیگ الیکشن جیتے گی۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ جو لوگ ش لیگ ن لیگ م لیگ کی باتیں کرتے تھے اُن کو پیغام مل گیا ہے کہ ہم اکھٹے ہیں، کم ظرف لوگ 30 سال سے یہ والی باتیں کر رہے ہیں، یہ خاندان اکھٹا ہے اوراکھٹا رہے گا۔