بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ایک طوطے نے بے عزتی کردی۔
گجرات کے دورے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سفاری پارک کا کل دورہ کیا اس موقع پرانہوں نے طوطے کو ہاتھ پر بٹھانے کی متعدد کوششیں کیں لیکن طوطے نے مودی کے ہاتھ پر بیٹھنے سے انکارکر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ریاست گجرات کے علاقے کیواڈیا میں سردار پٹیل چڑیا گھر کا افتتاح کیا۔ چڑیا گھرکے افتتاح کے بعد مودی کو چڑیا گھرکی سیر کرائی گئی اور چڑیا گھر میں لائے گئے مختلف جانور اور پرندے دکھائے گئے۔
چڑیا گھر کی سیرکے دوران نریندر مودی نے مکاؤ نسل کے طوطے کو ہاتھ پر بٹھانے کی کوشش کی تو طوطے دور ہٹ گیا تاہم مودی کی بار بار کوششوں کے باوجود طوطے نے مودی کے ہاتھ پر بیٹھنے سے انکار کر دیا۔
https://twitter.com/BengalBachao/status/1322408676490051584?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1322408676490051584%7Ctwgr%5Eshare_3&ref_url=https%3A%2F%2Fpublish.twitter.com%2F%3Fquery%3Dhttps3A2F2Ftwitter.com2FBengalBachao2Fstatus2F1322408676490051584widget%3DTweet
مذکورہ طوطا ہرآنے والے شخص کے ہاتھ آگے بڑھانے پران کے ہاتھ پر بیٹھ رہا تھا تاہم اس نے بھارتی وزیر اعظم کے ہاتھ پر بیٹھنے سے انکار کر دیا اور بعد ازاں انتظامیہ کی خاتون نے جب طوطے کو اپنے ہاتھ پر بٹھا کر مودی کے ہاتھ پر بٹھانے کی کوشش کی تب بھی طوطا مودی کے ہاتھ پر بیٹھنے سے انکاری رہا اور دور ہٹ گیا۔
بار بار ناکام کوششوں کے بعد مودی نے طوطے کو ہاتھ پر بٹھانے کی کوشش ترک کردی اور شرمندہ ہو کر دوسرے پرندوں کی طرف چلے گئے۔