سپریم کورٹ نے جی آئی ڈی سی کیس کے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواستیں مسترد کردیں،سپریم کورٹ نے حکومت کو 24 کے بجائے 60 اقساط میں بقایاجات لینے کی ہدایت کردی۔
سپریم کورٹ میں جی آئی ڈی سی سیس کیس میں نظرثانی درخواستوں پر سماعت ہوئی،جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی ،وکیل مخدوم علی خان نے کہاکہ سارابوجھ انڈسٹریل اور کمرشل صارفین پرڈالاگیا،حکومت پہلے جمع شدہ رقم کو منصوبوں پرخرچ کرے۔
وکیل نعیم بخاری نے کہاکہ خیبرپختونخوا کے پاس اپنی گیس وافر مقدار میں موجود ہے ٹیکس نہیں لگایاجاسکتا،جسٹس فیصل عرب نے کہا کہ اپنی انڈسٹری پر اتنابوجھ نہ ڈالیں،جب حکومت منصوبے چلائے تب مزید ریکوری کرسکتی ہے۔
جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ حکومت منصوبوں سے متعلق اقدامات کی تفصیل جمع کرادے،سپریم کورٹ نے نظرثانی کی درخواستیں مسترد کردیں اورحکومت کو 24 کے بجائے 60 اقساط میں بقایاجات لینے کی ہدایت کردی۔